ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’ہندوؤں کومتحدکرناضروری،ہندوتواملحوظ نظررہے‘سبرامنیم سوامی نوٹ بندی کے حامی،ناکافی تیاریوں پرمعترض

’ہندوؤں کومتحدکرناضروری،ہندوتواملحوظ نظررہے‘سبرامنیم سوامی نوٹ بندی کے حامی،ناکافی تیاریوں پرمعترض

Wed, 07 Dec 2016 12:42:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 6؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے نو ٹ بندی کے مرکزی حکومت کے فیصلے پر آج کہا کہ ملک میں اقتصادی ترقی ضروری ہے لیکن حکمراں پارٹی کو ہندوتو اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے اپنے نظریہ پر بھی بنے رہنا چاہئے۔سوامی نے ملک میں انکم ٹیکس ختم کرنے کی وکالت کرتے ہوئے ٹیکس نظام کی بہتری کی بڑی ضرورت بتائی اوریہ بھی کہا کہ وہ بڑے نوٹوں کوبندکرنے کے تصور کے حامی ہیں لیکن اس کا اطلاق کرنے کی تیاریوں سے اتفاق نہیں رکھتے۔بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن نے آج یہاں ایجنڈا آج تک پروگرام میں کہاکہ میں نے کبھی نوٹ بندی کی مخالفت نہیں کی۔میں نوٹ بندی کے تصورکاحامی ہوں۔مجھے نوٹ بندی کے تصور سے نہیں، اسے لے کر تیاریوں کی کمی پراعتراض ہے۔سوامی نے کہاکہ2014میں بی جے پی کی حکمت عملی بنانے والی ایک کمیٹی کے چیئرمین کے ناطے میں نے نوٹ بندی کامشورہ دیاتھا۔میں نے کہا تھا کہ نوٹوں کی تبدیلی ہونی چاہئے لیکن تیاری مکمل ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صرف ترقی کی بات ہورہی ہے۔اقتصادی ترقی لازمی ہے لیکن کافی نہیں ہے۔بی جے پی کو بدعنوانی کو ختم کرنے اور ہندوتو کے نظریہ کو بھی ذہن میں رکھناہوگا۔انہوں نے کہاکہ2014سے پہلے ووٹوں کی تقسیم کی سیاست ہوتی تھی جس میں مسلمانوں کے استحصال اوراکثریت یا ہندوؤں میں تقسیم کی کوشش ہوتی تھی۔لیکن اب ہندوؤں کو متحدکرناضروری ہے۔2014کے لوک سبھاانتخابات میں بی جے پی کو ہندوؤں کے31فیصدووٹ ملے اور اگر اس نظریہ پر پارٹی چلتی رہی تو اگلی بار40فیصد سے زیادہ ہندوؤں کے ووٹ ملیں گے۔تاہم سوامی نے کہا کہ ہندوتو کے نظریہ کا مطلب دوسرے مذاہب کے خلاف نفرت پیداکرنا نہیں بلکہ خودہندوؤں کی برائی دورکرکے انہیں متحد کرنا ہے۔


Share: